.......... " مقامِ کُن ''
حضور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے صحیح تابعداروں،فرمانبرداروں کی زبان کُن کی کُنجی ہے۔

حضرت غوث الثقلین رحمتہ اللّٰه علیہ فرماتے ہیں:

'' اللّٰه تعالٰی کی بعض کتابوں میں اللّٰه تعالٰی کا فرمان ہے کہ

 اے اِبنِ آدم! میں اللّٰه ہوں وہ کہ میرے سِوا کوئی معبود نہیں،کسی چیز کے لیے کُن فرماتا ہوں وہ ہو جاتی ہے تُو میرا فرمانبردار بن جا،تجھے ایسا مقام عطا فرماؤں گا کہ تُو بھی جب کسی چیز کے لیے کُن کہے گا وہ فوراً ہو جائے گی۔ ''

( فتوح الغیب شریف،مقالہ ٤٦،صفحہ ۱۰۹ )